fbpx
پاکستان تازہ خبر

بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: کور کمانڈرز اجلاس میں فیصلہ

 چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے بھرپور دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر، قومی سلامتی اور جیو سٹریٹیجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

 کور کمانڈرز اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج مادر وطن کے بھرپور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان کا دفاع ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔ پاک فوج وطن کی سالمیت، عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے

کور کمانڈرز اجلاس میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اجلاسس میں یو این جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کو سراہا گیا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google