fbpx
پاکستان تازہ خبر

ایک ہفتے کے اندرمولانا حنیف کے قاتل نہ پکڑے تو ہم سمجھیں گے ریاست قاتل ہے:مولانا عبدالغفور حیدری

 مولانا محمد حنیف کی شہادت سے ایک خلاء پیدا ہوا جو مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا

،ہفتے کے اندر مولانا کی شہادت کے حوالے سے قوم کو آگاہ کیاجائے، اگر قاتل ظاہر نہ کئے گئے تو ہم یہ سمجھیں گے کہ قاتل ریاست ہے، اکتوبر میں اسلام آباد کا لاک ڈاؤن ضرور ہوگا جو کہ ہمارا آئینی جمہوری حق ہے۔

مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا محمد حنیف شہید جمعیت علماء اسلام کے صف اول کے لیڈر اور رہنماء تھے، شہید مولانا محمد حنیف ایک نڈر اور بہادر انسان تھے،انتظامیہ ایک ہفتے کے اندر مولانا محمد حنیف کی شہادت کے محرکات عوام کے سامنے لائے، حکومت میں آنے  سے پہلے یہ لوگ خود کہتے تھے کہ اگر کسی مقتول کا قاتل نہ پکڑا جائے تو آپ یہ سمجھیں کہ قاتل ریاست ہے، اگر  انتظامیہ نے قاتل ظاہر نہیں کئے  تو ہم سمجھیں گے کہ قاتل ریاست ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب پہلی بار امریکہ گیا تو کشمیر بیچ کر آیا، اب یہ مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے،میرے پاس ریکارڈنگ موجود ہے جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم ہونا چاہئے،عمران نے تو یہ بھی کہا تھا کہ اگر مودی دوبارہ کامیاب ہوا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا،عمران خان کو یہ پتا تھا کہ مودی نے کشمیر کو اپنے انتخابی منشور میں اس طرح شامل کیا ہے کہ اگر ہم برسراقتدار آئے تو کشمیر کی حیثیت کو ختم کریں گے ،جب حکومت کو یہ تمام معلومات تھی تو اس کے تدارک کے لئے کوئی اقدام کیوں نہیں کیا؟ آج اقوام متحدہ میں دو الفاظ کیا بولے کہ سب نے ڈھول بجھانا شروع کر دیا ہے کہ دورہ کامیاب رہا ،دو جملے بولنے سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا ،عمران خان کوئی ایسا کام کریں کہ قوم سمجھے کہ کشمیر کے لئے یہ کیاہے؟۔ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا لاک ڈاون ضرور ہو کر رہے گا اور یہ لاک ڈاؤن اکتوبر میں ہوگا، آزادی مارچ ہمارا جمہوری حق ہے ،ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن طریقے سے آزادی مارچ ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کے سلسلے میں کوئی سنجیدہ رابطے نہیں کئے ہلکے پھلکے رابطے ہوئے ہیں جو اہمیت کے حامل نہیں ہیں۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google