fbpx
پاکستان سیاست

کشمیر کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت چٹان کی طرح‌ متحد ہیں: شہباز شریف

  کشمیر کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت ایک ہیں، مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کے معاملے پر ہمیں کوئی تقسیم نہیں کر سکتا۔

 شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جب کشمیر کی بات ہو تو ہم سب ایک چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانیوں کی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اتحاد کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہ رہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاک فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google