fbpx
پاکستان سیاست

عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر مایوس کن تھی، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم دنیا کو بتاتے مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے۔

سیہون شریف میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام مایوس ہیں اور ملک کا وزیر اعظم کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ میں کیا کروں تو عوام میں مایوسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ بتایا جائے کہ کشمیر پر حملے بعد وزیراعظم نے کتنے ممالک کا دورہ کیا۔ کشمیر 50 دن سے اوپن ائیر جیل بنی ہوئی ہے۔

بلاول نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کو اپنی پی آر کیلئے استعمال نہ کریں جبکہ ان کی تقریر پری سلیکٹڈ تھی، وزیراعظم کو انسانی حقوق کے ساتھ یو این کی قراردادوں پر فوکس ہونا چاہیے تھا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google