fbpx
پاکستان سیاست

حلقہ این اے 265 کے52ہزار ووٹ غیر تصدیق شدہ : قاسم سوری کی جیت کالعدم، دوبارہ انتخابات ہوں گے

الیکشن ٹریبونل نے این اے 265 پر کامیاب  ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابات دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا۔

 بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے ڈیپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کامیابی کے خلاف بی این پی مینگل کے رہنماء اور حلقے سے ہارنے والے امیدوار حاجی لشکری رئیسانی کی دائر درخواست پر سماعت کی۔

الیکشن ٹریبونل کے احکامات پر نادرا کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق حلقہ این اے 265 کے 52 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی جس پر ٹریبونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار قاسم خان سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے کے انتخابات دوبارہ کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

بی این پی کے رہنماء سردار اختر جان مینگل کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف دھرنے دینے والوں کو آج کا فیصلہ تسلیم کرنا ہو گا، حکمران صوبے کے ساتھ مخلص ہیں تو ہمارے 6 نکات کو تسلیم کریں، امید ہے الیکشن ٹربیونل کے اس فیصلے سے پی ٹی آئی اور بی این پی کے درمیان تعلقات خراب نہیں ہونگے۔

دوسری جانب درخواست گزار حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقے میں جلد انتخابات کرائے تاکہ انتخابات میں دوبارہ حصہ لیکر کامیابی حاصل کر یں اور عوام کی خدمت کر سکیں، فتح سچ کی ہوئی، مگر افسوس ہے کہ گزشتہ سال سے اب تک ایک نااہل شخص قومی اسمبلی کا ایوان چلاتا رہا، صوبے کے مزید حلقے کھولیں جائیں تو ایسے ہی فیصلے آئیں گے


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google