fbpx
دنیا کشمیر اپ ڈیٹس

مجھے یقین ہے پاکستان اور بھارت مل کر حل نکال لیں گے : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم سے رواں ہفتے علیحدہ علیحدہ ملاقات کر کے ان بات پر زور دیا ہے کہ اپنے باہمی تنازعات حل کریں۔

 مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’مٰیں نے کہا دوستوں،  کوئی حل نکالو، بس اب حل نکالو‘۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ دونوں جوہری ممالک ہیں انہیں مسئلے حل کرنے ہی ہوں گے‘۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں 5 اگست سے مزید اضافہ ہوگیا تھا جب بھارت نے یک طرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے متنازع علاقے کا بھارت الحاق کردیا تھا۔

بھارت کے اس اقدام کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور مواصلاتی روابط منقطع کردیے گئے تھے، جو 50 روز گزرنے کے بعد بھی بحال نہ ہوسکے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دونوں ممالک کے تنازعات کے حل کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے پہلی مرتبہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش جولائی میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران کی تھی۔

بعدازاں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھی صدر ٹرمپ نے کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش دہرائی جبکہ بھارت ہر مرتبہ اس پیشکش کو مسترد کرچکا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’مجھے پورا یقین ہے کہ یہ دونوں بہترین انسان (عمران خان اور نریندر مودی) مل کر کوئی حل نکال لیں گے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google