fbpx
پاکستان تازہ خبر

آفٹر شاکس: آزاد کشمیر لاہور اور سیالکوٹ پھر لرز اٹھے

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں اور پنجاب کے کچھ شہروں میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور اور سیالکورٹ میں زلزلہ محسوس کیا گیا جبکہ آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں بھی آفٹرشاکس آئے۔

دوبارہ زلزلہ محسوس کرنے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کا ورد کرتے رہے

زلزلے کے فوری بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مختلف افراد نے ٹوئٹ کیں اور لکھا کہ انہوں نے ہلکے زلزلے کو محسوس کیا جبکہ کچھ لوگ یہ کہتے نظر آئے کہ یہ دو روز قبل آنے والے زلزلے کے آفٹرشاکس تھے

خیال رہے کہ 24 ستمبر 2019 کو آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خبیرپختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا تھا۔

سہ پہر 4 بجے آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز جہلم کے شمال میں آزاد کشمیر اور پنجاب کو جدا کرنے والی سرحد سے 22 اعشاریہ 3 کلومیٹر دور تھا۔

چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ زلزلے سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چند علاقے متاثر ہوئے جبکہ سب سے زیادہ نقصان میرپور آزاد کشمیر میں ہوا تھا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google