fbpx
پاکستان سیاست

اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت، وزیر اعظم امریکہ پہنچ گئے، کشمیر کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے

   شاہ محمود قریشی،  حفیظ شیخ،  زلفی بخاری بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں

 وزیراعظم امریکا پہنچے تو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان روز ویلٹ ہوٹل میں قیام کرینگے۔

 دورہ امریکا کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم 27 ستمبر تک امریکا میں قیام کریں گے، دورے کے دوران جنرل اسمبلی اجلاس میں 27 ستمبرکو خطاب کریں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کریں گے، صحت عامہ، سرمایہ کاری سے متعلق اجلاسوں میں شرکت بھی کریں گے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم پاک، ترک، ملائیشیا سہ فریقی سمٹ سے خطاب کریں گے، عالمی میڈیاکےنمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے، انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی شیڈول میں شامل ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف پیش کریں گے، مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کے بارے میں دنیا کو بتائیں گے جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، متعددممالک کے ہم منصب سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق شاہ محمود قریشی وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیرخارجہ او آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ سے بھی خطاب کریں گے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google