fbpx
پاکستان سیاست

تحریک انصاف کی حکومت مخالفین کو نشانہ بنانے کی مہم پر گامزن ہے:بلاول بھٹو

خورشید شاہ کے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں

خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ ’حکومت سیاسی مخالفوں کی طرح تنقید کرنے والوں کو بھی جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالنا چاہتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی نے ہٹلر کے دست راست بدنام زمانہ گوئبلز کی یاد تازہ کر دی ہے اور حکومت نے  نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین اور تنقید کرنے والوں کو خاموش کرنے کا آسان راستہ ڈھونڈ نکالا ہے‘۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ چند روز قبل نیب نے خورشید شاہ پر مبینہ کرپشن کے ذریعے 500 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف بینک اکاؤنٹس، بے نامی اثاثوں اور متعدد فرنٹ مینز کی تفصیلات کا ذکر کیا تھا۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ نام نہاد ’میڈیا ٹربیونلز‘ بھی مخالفوں اور تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے لیے قائم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو خاموش کروانے کی کوششیں کی کئیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ان میڈیا ٹریبونلز کا مقصد بھی صرف مخالف اور تنقید کرنے والوں کی آواز دبانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے چیلوں کی طرح کام کر رہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹریبیونلز کا بل پاس نہیں ہونے دیں گے اور پاکستانی میڈیا سینسرشپ کے بد ترین دور سے گرز رہا ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google