fbpx
پاکستان سیاست

آمدن سے زائد اثاثے: شرجیل میمن کی باری آ گئی

 چیئرمین نیب نے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

بابر غوری، سینیٹر کلثوم پروین اور فواد حسن فواد کے خلاف نئی انکوائری بھی شروع کی جائے گی۔ نیب آئندہ ٹیکس سے متعلق مقدمات کی تفتیش نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کے زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں کرپشن کے تین نئے ریفرنسز اور 12 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جبکہ ٹیکس سے متعلق مقدمات ایف بی آر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن، سابق ایم ڈی پی ایس او عرفان خلیل قریشی اور عبدالحمید کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر بابر غوری، سینیٹر کلثوم پروین اور سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم فواد حسن فواد کے خلاف بھی نکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی سید اویس شاہ، علی غلام نظامانی اور سعید خان نظامانی کے خلاف بھی جانچ پڑتال ہوگی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ گزشتہ 22 ماہ میں 71 ارب برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو ایک ریکارڈ ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google