fbpx
پاکستان سیاست

عثمان بزدار کی کارکردگی سے فی الحال مطمئن ہوں : عمران خان

 عثمان بزدار میری ٹیم کا حصہ ہیں ان کی کار کردگی سے مطمئن ہوں : وزیر اعظم

وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی سب افواہیں دم توڑ گئی ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے سب پر واضح کردیا ہے کہ میں عثمان بزدار کے ساتھ ہوں۔

 وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز سوا دو گھنٹے تک ترجمانوں کی ساتھ میٹنگ جاری رہی۔ اس اجلاس میں انہوں نے سب پر واضح کیا کہ ابھی تو میں عثمان بزدار کے ساتھ ہی کھڑا ہوں، جہاں کام نہیں ہوا وہاں جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی، جہاں ریفارمز ہو رہے ہیں، اس کے اثرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میری ٹیم کا حصہ ہیں، میں ان کی کارکردگی سے فی الحال مطمئن ہوں، اس لیے انھیں تبدیل نہیں کر رہا۔
وزیراعظم عمران خان نے تمام ترجمانوں کو ہدایت کی کہ حکومتی اقدامات کو میڈیا میں مثبت انداز میں پیش کریں۔

واضح رہے کہ عمران خان چند روز قبل لاہور میں عثمان بزدار کی کارکردگی کی تعریف بھی کر چکے ہیں اور بعض جگہوں پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google