fbpx
پاکستان تازہ خبر

اوپر والا جب بھی دیتا ، دیتا چھپر پھاڑ کے: سرگودھا میں شادی کے 7 سال بعد خاتون نے 6 بچوں کوجنم دے دیاش

 سرگودھا کے علاقے پھلروان میں شادی کے سات سال بعد ایک خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا۔

 پھلروان کے رہائشی کے گھر خوشیوں کا چھکا لگ گیا، مبارک ہسپتال سرگودھا میں ایک خاتون نے 6 بیٹوں کو جنم دیا۔ بچے اور انکی ماں صحت مند ہیں۔

پیدائش کے بعد بچوں کو ان کے گھر روانہ کر دیا گیا ہے، خوش نصیب خاندان کا تعلق پھلروان سےہے، والدین عزیزواقارب خوشی سے نڈھال ہو گئے۔ ہسپتال اور علاقے میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق جوڑے کے گھر سات سال بعد اولاد ھوئی، بچوں کو وی آئی پی پروٹوکول میں ہسپتال سے رخصت کیا گیا جبکہ والدین نے میڈیا پر آنے سے معذرت کر لی ہے۔


 

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google