fbpx
پاکستان صحت

ڈینگی کوپھر ہوش آگیا، ملک بھر میں 1500سے زائد متاثرین

 ملک کے مختلف شہروں میں سویا ہوا ڈینگی پھر جاگ اٹھا، سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی، جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید 57 افراد میں تشخیص کے بعد ڈینگی مریضوں کی تعداد 937 ہو گئی۔

سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کرچکی ہے۔ رواں ماہ کراچی میں ڈینگی کے 40 مریض سامنے آئے ہیں۔ راولپنڈی میں محکمہ صحت کے مطابق اب تک 270 مریض ہسپتالوں میں لائے گئے، 57 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی، مجموعی تعداد 937 تک پہنچ چکی ہے، متاثرہ افراد میں سے 30 فیصد کا تعلق اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں مرض کے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت سےرپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا ہے یہ معاملہ حساس ہے، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ادھر پشاور کے نواحی علاقے بھی ڈینگی کی زد میں ہیں، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ ماہ سے اب تک بارہ سو مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 21 ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 15 جبکہ ایل آرایچ میں ڈینگی کے 30 کیسز سامنے آئے، سینکڑوں کی تعداد میں متاثرہ افراد پرائیویٹ ہسپتالوں سمیت گھروں میں بھی زیر علاج ہیں۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google