fbpx
پاکستان سیاست

حکمرانوں کی پالیسیاں ملکی سلامتی کے لیئے خطرہ، معیشت ریڈ زون میں داخل : احسن اقبال

حکومت نے ملکی معیشت کو ایک سال میں ریڈ زون میں داخل کر دیا ہے

مریم اورنگزیب اور محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیر پر غیر آئینی اقدام کو اٹھائے ہوئے 29 روز گزر گئے ہیں لیکن ہم ابھی تک سلیکٹڈ حکومت کے ٹھوس اقدام کے منتظر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم بیرون ملک دورے کر رہے ہیں اور ہمارے وزیراعظم پاکستان میں بیٹھے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کشمیر کے معاملے پر سرگرم نظر نہیں آ رہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے دوست ممالک کا دورہ کیا نہ اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کیلئے قائل کیا۔ پاکستان کی خواہش کے بغیر کوئی دوست ملک ہماری مدد کیسے کرے گا۔ وزیراعظم اسلام آباد سے چپک کر کیوں بیٹھے ہیں؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔ ایسا نہ ہو کہ وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان راتوں رات بھاگ جائیں


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google