fbpx
پاکستان سیاست

عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم نے علیم خان کو کابینہ کا حصہ بنانے کی منظوری دیدی, وزیر بلدیات بنائے جانے کا امکان

 وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچے جہاں عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عمران خان کو پنجاب کی سالانہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر قانون سازی ہوئی، اربوں روپے مالیت کی 9 لاکھ کنال زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی بتائی گئی کارکردگی کی تعریف کی۔

وزیرا عظم نے پنجاب کابینہ کے اراکین کی کارکردگی رپورٹس بھی منگوا لیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں انٹر نیشنل سکھ کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے دوران خالی وزارتوں کو پر کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google