fbpx
پاکستان سیاست

بھارت نے ایڈوینچر کیا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا : وزیر اعظم پاکستان

  اگر پاکستان کے خلاف ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا.وزیر اعظم کی بھارت کو وارننگ

وزیراعظم عمران خان  نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان بھی کیا، کہتے ہیں خدشہ ہے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کوئی قدم اٹھا سکتا ہے، مودی سرکار کی بے وقوفی سے دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں، مغربی معاشرے کو آر ایس ایس کا فلسفہ سمجھنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شمالی امریکا کی مسلم کمیونٹی سے خطاب میں کشمیریوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم اور موجووہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے، 8ہزار سے زائد افراد قید ہیں، کرفیو نافذ ہے، بھارت نے عالمی قراردادوں کے منافی کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ مقبوضہ کشمیر میں اپوزیشن کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا مودی سرکار کی بے وقوفی سے دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں۔ خدشہ ہے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کوئی قدم اٹھا سکتا ہے، کوئی ایڈونچر کیا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آرایس ایس کا فلسفہ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کی وجہ بنا۔ آرایس ایس کا فاشسٹ نظریہ ہندوؤں کی برتری کا قائل ہے، آرایس ایس ہٹلر کے نازی نظریہ سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔ آج کا بھارت فاشسٹ تنظیم کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ مغربی معاشرے کو آر ایس ایس کا فلسفہ سمجھنا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، دنیا بھر میں اسلامو فوبیا بڑھتا جارہا ہے۔ آزادی اظہار رائے کا مطلب کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرنا نہیں۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google