fbpx
پاکستان تازہ خبر

کلبھوشن یادیو کو کل قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

 بھارتی جاسوس کو 2 ستمبر کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔ بھارت کو ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں قونصلر رسائی دی جا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارتی بحریہ کے حاضر سروس جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پیر 2 ستمبر کو قونصلر رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ رسائی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، پاکستانی قوانین اور ویانا کنونشن کے قونسلر تعلقات کے تحت فراہم کی جا رہی ہے

ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ کمانڈر کلبوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی میں ملوث ہونے پر حراست میں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ماہِ اگست کے شروع میں باضابطہ طور پر بھارت کو کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی تھی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google