fbpx
پاکستان تازہ خبر

مجھے اپنے افسران اور جوانوں پر فخر ہے جو قوم کی توقعات پر پورا اترتے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کے لیے سخت جان بنا دیا ہے : سپہ سالار

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور اور پاکستان رینجرز پنجاب کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ‘انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کے لیے سخت جان بنادیا ہے اور ہم ثابت قدم ہیں’۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ‘مجھے اپنے افسران اور جوانوں پر فخر ہے جو قوم کی توقعات پر پورا اترتے ہیں’۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے گوجرانوالہ کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا، جہاں انہیں آپریشنل تیاروں سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ اپنے دورے کے موقع آرمی چیف نے کہا کہ’ قوم کی جانب سے کشمیر آور میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار دنیا کے لیے ایک سخت پیغام ہے’۔

ساتھ ہی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ‘مقبوضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی صورتحال علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے’۔

اس سے قبل 24 اگست کو گلگت میں فارمیشن ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا تھا کہ ہم مشرقی سرحد پر خطرے سے آگاہ ہیں اور کسی بھی ‘مس ایڈونچر’ یا جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست کے اقدامات کے بعد خطے کی مجموعی صورتحال کشیدہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور اس اقدام سے ایک روز قبل ہی وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا جبکہ وہاں تمام مواصلاتی رابطے بھی منقطع کردیے گئے تھے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google