fbpx
پاکستان سیاست

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

جی ڈی اے اراکین نے پیپلز پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی کے کنگری ہاؤس سے رابطوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں جمہوری طریقے سے تبدیلی لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

 سندھ کے مسائل اور پیپلز پارٹی کی بد انتظامی کیخلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا کنگری ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ پیر صاحب پگارا کے زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی کی انتظامی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جے ڈی اے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت افراتفری کا شکار ہے۔ سندھ میں لوگوں کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے۔ عرفان اللہ مروت نے وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کر دیا۔

ایاز لطیف پلیجو نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین کنگری ہاؤس سے رابطے میں ہیں، بہت جلد جمہوری طریقے سے سندھ میں تبدیلی لائی جائے گی۔

جی ڈی اے کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ظالم سندھ حکومت سے عوام کی جان چھڑائیں۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google