fbpx
پاکستان عدالت

سلمان شہباز اشتہاری قرار، جائیداد ضبطگی کا حکم نامہ جاری

احتساب عدالت نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے کر انکی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا

احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نیب پراسیکوٹر حافظ اسد اللہ اعوان کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کی انوسٹی گیشن جاری ہے، بار بار طلبی کے باوجود سلمان شہباز تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹرز نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کی ٹیم نے سلیمان شہباز کے لاہور کے گھر پر چھاپہ مارا جبکہ وہ گھر موجود نہ تھے، سلمان شہباز گرفتاری کے ڈر سے فرار ہوچکے ہیں۔

نیب کے وکیل نے استدعا کی کہ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیکر اور جائیدادوں ضبط کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے نیب کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے 30 ستمبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google