fbpx
پاکستان فن کار

پاکستان کی پہلی وی جے اورلائف اینڈ سٹائل جرنلسٹ نادیہ فیصل انتقال کر گئیں

پاکستان کی پہلی ’ویڈیو جوکی‘ (وی جے) کا اعزاز رکھنے والی معروف و سینیئر لائف اینڈ اسٹائل صحافی نادیہ فیصل 47 برس کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسیں۔

نادیہ فیصل کافی وقت سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

نادیہ فیصل کو پاکستان کی پہلی خاتون وی جے مانا جاتا ہے، انہوں نے عالمی اداروں سمیت ملکی صحافتی اداروں کے ساتھ بطور لائف اینڈ اسٹائل صحافی کام کیا

نادیہ فیصل زندگی کے آخری سالوں میں نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ سے وابستہ تھیں، جہاں وہ ’انٹرٹینمینٹ ایڈیٹر‘ کی ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔

نادیہ فیصل گزشتہ 9 برس سے نجی ٹی وی سے وابستہ تھیں اور اس دوران انہوں نے متعدد شوبز، فیشن و میڈیا پرسنلٹیز کے انٹرویوز کیے

انہیں نہ صرف انٹرٹینمینٹ بلکہ طرز زندگی، فیشن و ثقافت جیسے موضوعات پر بھی دسترس حاصل تھی۔

نادیہ فیصل کو ’نینی‘ کے نام سے جانا اور پکارا جاتا تھا

نادیہ فیصل کے شوہر فیصل رفیع نے اہلیہ کے انتقال کی تصدیق کی۔

نادیہ فیصل کی وفات پر کئی صحافیوں، انٹرٹینمنٹ سے وابستہ افراد اور ان کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google