fbpx
پاکستان عدالت

شہباز، حمزہ، مریم اور رانا ثنا کے کیسز کی سماعت کرنیوالے ججز تبدیل

  حکومت نے  شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کیسز کی سماعت کرنے والے تینوں جج تبدیل کردیئے 

 وفاقی حکومت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے مقدمات کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دی ہیں۔ مریم نواز شریف اور دیگر کے خلاف جج نعیم ارشد سماعت کر رہےتھے

احتساب عدالت کے جج مسعود ارشد باگڑی کی خدمات بھی عدالت عالیہ لاہور کو واپس کر دی گئی ہیں جج مسعود ارشد باگڑی رانا ثنا اللہ کیس کی سماعت کر رہے تھے سماعت کے دوران ہی ان کو واٹس ایپ میسیج موصول ہوا جس کے  مطابق ان کو کام سے روک دیا گیا 

اسی طرح لاہورکی احتساب عدالت کے جج مشتاق الٰہی کی خدمات بھی واپس کر دی گئی ہیں۔ جج مشتاق الٰہی کی عدالت میں بھی سیکڑوں نیب کیسز زیر سماعت ہیں، تینوں ججز کی خدمات واپس کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ سے انسداد منشیات اور احتساب عدالتوں میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام مانگ لئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تینوں ججوں کی خدمات واپس لینے کے نوٹیفکیشن کے بعد تاحال لاہور ہائیکورٹ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google