fbpx
پاکستان سیاست

نواز شریف پھر بیمار، کارڈیالوجی منتقل ہو سکتے ہیں

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انھیں علاج معالجے کیلئے پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

 کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت خراب ہو گئی جس پر ان کا فوری میڈیکل چیک اپ کروایا گیا، اگر ڈاکٹروں نے تجویز کیا تو انھیں پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا جائے گا۔

 سابق وزیراعظم نوازشریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ کیس میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس پر وہ کوٹ لکھپت جیل میں سزا بھگت رہے ہیں، گزشتہ روز  شہباز شریف نے حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ نوازشریف دل اور گردوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں اس کے باوجود حکومت انھیں ہسپتال منتقل نہیں کر رہی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google