fbpx
پاکستان سیاست

پاک بھارت جنگ اکتوبر اور نومبر میں ہوگی، شیخ رشید نے شبھ مہورت دیکھ کے تاریخ فکس کردی

 اکتوبر اور نومبر میں پاکستان بھارت کی جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، کشمیر کی آخری جدوجہد کا وقت آگیا، اب جنگ ہوئی تو آخری ہوگی : وفاقی وزیر ریلوے

 شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر حل نہیں کر رہے، سلامتی کونسل مسئلہ حل کرنا چاہتی تو رائےشماری ہوچکی ہوتی، کشمیریوں کی آواز کے ساتھ آواز ملا کر کھڑا ہونا ہے، 10 محرم کے بعد دوبارہ کشمیر آؤں گا، فاشسٹ مودی کی راہ میں صرف پاکستان رکاوٹ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا قائداعظم نے مسلم دشمن سوچ کا پہلے ہی اندازہ لگا لیا تھا، خونخوار مودی کی وجہ سے کشمیر سے بارود کی بو آرہی ہے، جو سوچتے ہیں کہ مذاکرات کی گنجائش ہے وہ بے وقوف ہیں، خوش قسمتی ہے ہمارے ساتھ چین جیسا دوست کھڑا ہے، 27 ستمبر کو عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر اہمیت رکھتی ہے، کیا عالم اسلام کی زبانیں بند ہوچکی ہیں؟۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google