fbpx
دنیا کشمیر اپ ڈیٹس

کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری، وادی گریزمیں شیلنگ سے دو افراد شہید ، 2مکان جل گئے

آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کے مضافاتی علاقے گریز میں بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی اس پار سے بلااشتعال فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور3 زخمی ہوگئے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے افسر اخترایوب کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے مارٹر گنز سے علاقے کو ‘بلاامتیاز’ نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی شیلنگ سے 40 سالہ عبدالجلیل شاہ اور 3 سالہ بچی نوشین شہید ہوگئیں۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ افسر کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی شناخت اشفاق لون، غلام رسول، بگی بیگم اور ہاجرا بی بی کے نام سے ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وادی نیلم کےایس پی آصف درانی نے گریز میں شہادتوں اور شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

اخترایوب کا کہنا تھا کہ شیلینگ کے باعث ہیلمات اور قریبی گاؤں کریم آباد میں کم ازکم دو گھر جل کر راکھ ہوگئے تاہم ان گھروں کے مکین جان بچا کر محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

لوات کے مقامی صحافی طارق مقبول کا کہنا تھا کہ شیلنگ کے نتیجے میں تین مساجد کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google