fbpx
شوبز فن کار

پاکستان سے نفرت کرنا محب وطن ہونے کی نشانی نہیں ہے،شلپا شندے

پاکستان سے پرفارمنس کی پیشکش ہوئی تو ضرور جاؤں گی

متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے گیارہویں سیزن کی فاتح شلپا شندے نے پاکستان میں پرفارمنس کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، انہیں پڑوسی ملک میں پرفارمنس سے روکنے والے سچے محب وطن نہیں۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں شلپا شندے نے واضح کیا کہ اگر انہیں بھارتی حکومت نے پاکستان جانے کے لیے ویزا جاری کیا تو وہ ضرور پڑوسی ملک جاکر پرفارمنس کریں گی۔

شلپا شندے کا کہنا تھا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور فنکاروں پر پرفارمنس کی وجہ سے پابندی لگانے والی تنظیموں کو فنکاروں کا روزگار کم کرنے پر شرم آنی چاہیے۔

اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی فلم تنظیم کی جانب سے گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر لگائی گئی وقتی پابندی پر تنظیم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ تنظیم کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی فنکار کو روزگار کرنے سے روکے

Image result for shilpa shinde

شلپا شندے نے دعویٰ کیا کہ فلمی تنظیم نے میکا سنگھ کو پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر تشدد کرکے معافی مانگنے پر مجبور کیا۔

ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ فنکار کی مرضی ہے کہ وہ سڑک پر پرفارمنس کرکے پیسے کمائے یا پھر پڑوسی ملک پاکستان جاکر پیسے کمائے، تنظیم کون ہوتی ہے فنکار پر پرفارمنس کرنے اور انہیں پیسے کمانے سے روکنے والی؟

شلپا شندے کے مطابق بھارت کی فلمی تنظیموں کو جو کام کرنے چاہیے وہ نہیں کر رہیں۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں محب وطن ہونے کے لیے پاکستان سے نفرت یا پاکستان کے خلاف نعرے لگانے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک کامیاب اداکارہ بنانے میں پاکستانی مداحوں کا بھی کردار ہے اور ان کے کئی دوست پاکستان میں رہتے ہیں، جن سے وہ تحائف کا تبادلہ کرتی ہیں۔

شلپا شندے نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ اگر انہیں کبھی بھی پاکستان سے پرفارمنس کی پیش کش ہوئی اور بھارتی حکومت نے ویزا جاری کیا تو وہ ضرور پڑوسی ملک جا کر پرفارمنس کریں گی، انہیں ایسا کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا.

Image result for shilpa shinde

اداکارہ نے پاکستان اور پاکستانی فنکاروں سے نفرت کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پڑوسی ملک کے فنکاروں سے اتنی ہی نفرت ہے تو وہ نصرت فتح علی خان کو سننا کیوں نہیں چھوڑ دیتے؟

انہوں نے ماضی میں بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان کو بولی وڈ فلموں میں کام دیے جانے پر دلیل دی کہ اب جو لوگ پاکستانی فنکاروں اور پاکستان سے نفرت کر رہے ہیں، وہ بتائیں کہ ماضی میں کیوں ماہرہ اور فواد کو کاسٹ کیا گیا؟

انہوں نے سوال کیا کہ کیا بھارت میں ماہرہ خان جیسی خوبصورت ہیروئن نہیں تھی کہ شاہ رخ خان نے انہیں کاسٹ کیا؟

شلپا شندے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے عوام میں سے کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، ہمیں ایک دوسرے سے نفرت کرنے کے بجائے ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ شلپا شندے نے 2001 میں اداکاری کی شروعات کی اور اب تک وہ کم سے کم 30 ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، جب کہ انہوں نے تامل فلموں میں بھی کام کیا ہے

شلپا شندے نے بولی وڈ فلم ‘پٹیل کی پنجابی شادی’ میں مختصر کردار ادا کیا ہے، تاہم ان کا شمار بھارت کی معروف اور متنازع اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

اداکارہ نے پاکستان آ کر پرفارمنس کرنے کی خواہش ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کہ دونوں ممالک میں کشیدگی جاری ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے اسے اپنے ماتحت بنانے کا اعلان کیا۔

اس اقدام کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر بھی تنقید کا سامنا ہے جب کہ وادی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کئی بھارتی اداکار بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

شلپا شندے سے قبل گلوکار میکا سنگھ سے متعلق خبریں تھیں کہ وہ رواں ماہ 10 اگست کو پاکستان پرفارمنس کرنے آئے تھے، جس پر بھارتی فلم تنظیم نے ان پر عارضی پابندی لگائی تھی۔

بعد ازاں میکا سنگھ کی جانب سے معافی مانگے جانے پر بھارتی تنظیم نے ان پر عائد پابندی ختم کردی تھی۔

Image result for shilpa shinde


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google