fbpx
پاکستان تازہ خبر

کرتار پور راہداری منصوبہ ہر حال میں مکمل ہوگا: سرور چوہدری

   امن ہو یا جنگ کرتارپور راہداری منصوبہ نومبر تک ہر صورت مکمل کر دیا جائے گا :گور نر پنجاب

بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہوگی ،وزیر اعظم عمران خان کشمیر یوں کے سفیربن کر دنیا میں ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،بھارت اسرائیل سے بڑا ظالم اور دہشت گرد بن کر کشمیر یوں پر مظالم کر رہا ہے’بندوق ‘گولی اور کر فیو کشمیر یوں کے جذبہ کو ختم نہیں کر سکتا،نر یندر مودی امن اور انسانیت کا بدتر ین دشمن ہیں،وقت آچکا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے آنکھیں بند کر نے کی بجائے کشمیر یوں پرہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں

  فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل فلسطینی عوام پر بدترین ظلم کررہا ہے مگروہاں انسانی حقوق کی تنظیموں اور پار لیمنٹر ین سمیت میڈیا کو جانے کی اجازت ہوتی ہے مگر نر یندر مودی کی دہشت گردی اسرائیل سے کئی گنا زیادہ ہے جس نے کشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے اور وہاں کسی کو جانے کی اجازت ہے اور نہ ہی کشمیری اپنے گھر وں سے نکل سکتے ہیں،یہ تاریخ کا بدترین ظلم اور دہشت گردی ہے جس کا اقوم امتحدہ سمیت تمام اداروں کو سخت اور فوری نوٹس لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کشمیر یوں کیساتھ کھڑا ہے اور ہر فورم پرکشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران ہٹلر سے بھی زیادہ ظالم نر یندر مودی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر یں گے اور دنیا پر زور دیں گے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اس وقت خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ  کر تار پور راہداری منصوبے کے حوالے سے بھارت پہلے دن سے ہٹ دھر می کا مظاہر ہ کر رہا ہے مگر تمام تر حالات کے باوجود پاکستان کر تارپور راہداری منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام کر رہا ہے اور انشاء اللہ باباگرونانک کے550جنم سے پہلے پاکستان ہر صورت کر تار پور راہداری منصوبے کو مکمل کر ے گا اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقر یبات کی تیاریوں کے حوالے سے 31اگست کو گور نر ہاؤس لاہور میں انٹر نیشنل سکھ کنونشن بھی منعقد کیا جارہا ہے،جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے سکھوں کی بڑی تعدادشریک ہورہی ہے،میں دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ باباگرونانک کے جنم دن کے موقع پر ان کو پاکستان میں فول پروف سیکیورٹی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو ان کا حق دیا جائے گا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google