fbpx
پاکستان کرکٹ

قومی کرکٹ کھلاڑیوں میں شادی کی وباء پھوٹ پڑی، حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی اہلیہ کو پیارے ہو گئے

 عماد وسیم کے نکاح کی تقریب آج بروز ہفتہ   شاہ فیصل مسجد میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز واقارب اور دوست  شریک تھے۔

عماد وسیم کا نکاح برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق سے ہوا ہے اور انہوں نے نکاح کی تقریب میں سفید کرتا اور کالی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی

آل راؤنڈر کے ولیمہ کی تقریب 26اگست کو منعقد ہو گی جس میں وزیر اعظم عمران خان، قومی ٹیم کے کرکٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 19اگست کو فاسٹ باؤلر حسن علی کا بھارتی نژاد سامعیہ سے دبئی میں نکاح ہوا جس میں کرکٹر شاداب خان اور عزیز واقارب نے شرکت کی تھی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google