fbpx
تازہ خبر دنیا

آپ ایوارڈ کے حقدار ہیں، یو اے ای کا انوکھا فیصلہ، مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

متحدہ عرب امارات نے  نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نریندر مودی کو ایسے وقت پر یو اے ای کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’آرڈر آف زیاد‘ دیا گیا جب بی جے پی کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی اہمیت ختم کردی گئی اور گزشتہ 20 دن سے وادی میں مسلسل کرفیو جاری ہے اور زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ بھارت خام تیل استعمال کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جو مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے بڑی منڈی تصور کیا جاتا ہے۔

سماجی حلقوں کی جانب سے نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

بیروت کی انسانی حقوق کی تنظیم کی رکن سما حدید نے کہا کہ ’خلیجی ملک کی جانب سے نریندر مودی کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں تاہم انہوں نے انسانی حقوق کو اقتصادی فوائد کے لیے قربان کردیا‘۔

انہوں نے کہا ’بھارت ناصرف عالمی مذمت سے راہ فرار اختیار کرچکا ہے بلکہ مسلمان اتحادی ممالک سے مزید حمایت حاصل کررہا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت کشمیرمیں کرفیو لگا کر کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا‘۔

یو اے ای کے شیخ محمد بن زید النہیان نے نریندر مودی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’آپ (ایوارڈ) کے حقدار ہیں‘

شیخ محمد بن زید النہیان نے رواں برس اپریل میں ٹوئٹ میں نریندر مودی کے لیے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب نئی دہلی میں آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے ایک فیلو ایسوسی ایٹ کبیر نے کہا کہ ’اب بھارت جیسے ملک کو سطحی نہیں لیا جا سکتا‘۔

اس ضمن میں برطانیہ کی پارلیمانی رکن ناز شیخ نے یو اے ای کے شیخ محمد بن زید النہیان کو مراسلہ لکھا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کے پس منظر میں ایوارڈ دینے سے متعلق فیصلے پر دوبارہ غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نریندر مودی کو ایوارڈ دینے سے متعلق فیصلے پر غور کرنے کا تقاضہ کرتی ہوں کیونکہ کشمیریوں کی اکثریت کے وہی مذہبی عقائد ہیں جو آپ کے ہیں، کیونکہ بطور انسان ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ انسانی حقوق اور شیطانیت کے خلاف کھڑے ہوں‘۔

اس حوالےسے ایک اماراتی پروفیسر عبدالخاق عبداللہ نے کہا کہ شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے نریندر مودی کی دوبارہ انتخابی کامیابی کے بعد ایوارڈ سے متعلق اعلان سامنے آیا، دونوں رہنماؤں کے مابین ٹوئٹر پر تبادلہ سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں کے قریبی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’یو اے ای اور بھارت کے مابین تعلقات کی موجودہ لہر پہلے کبھی نہیں تھی‘۔

خیال رہے کہ بھارت کے پیش کردہ اعداد وشمار کے مطابق 30 لاکھ سے زائد بھارتی ایو اے ای کو اپنا گھر کہتے ہیں۔

علاوہ ازیں یو اے ای کی مجموعی آباد 90 لاکھ ہے جس میں 10 لاکھ اماراتی ہیں۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google