fbpx
شوبز فن کار

میکا سنگھ کو پاکستان میں پرفارم کرنا مہنگا پڑ گیا، معافی مانگ کر جان چھڑوائی، بائیکاٹ ختم

 بھارتی فلمی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز نے رواں ماہ 15 اگست کو بھارتی گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر ان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا تاہم گلوکار کے معافی مانگنے پر پابندی ختم کر دی گئی۔

میڈیا  رپورٹ کے مطابق بھارتی تنظیم کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد میکا سنگھ نے تین دن قبل بھارتی عوام سے پاکستان میں پرفارم کرنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بائیکاٹ نہ کیا جائے، ان سے غلطی ہوئی اور آئندہ ایسی غلطی نہیں دہرائی جائے گی۔

گلوکار کے معافی مانگنے پر تنظیم اور میکا سنگھ کے درمیان مذاکرات ہوئے اور تنظیم نے گلوکار کے بائیکاٹ کرنے کااعلان واپس لے لیا، اپنا کیرئیر ختم ہونے کے خوف سے پریشان فکر مند میکا سنگھ نے سکون کا سانس لیا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google