fbpx
پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرنےوالا پہلاملک بن گیا

 موبائل کمپنی زونگ نےفائیوجی ٹیکنالوجی کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا

اس ٹیسٹ کے بعد پاکستان ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرنےوالا پہلاملک بن گیا ہے ، چیئرمین پی ٹی اے، وفاقی وزیر آئی ٹی اور کمپنی آج تفصیلات میڈیا کو دیں گے ۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کا کہنا تھا کہ فائیو جی کے لائسنسز کا اجرا رواں سال نومبر میں ہوگا۔درخواستیں وصول کرنے کیلئے اخبار میں اشتہار دے دیا گیا جبکہ اس کا طریقہ کار بھی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2014 میں تھری جی اور فور جی کے لائسنس کا اجرا کیا گیا تھا جس کے بعد بڑی تعداد میں صارفین نے اس کا استعمال شروع کیا۔

پی ٹی اے کے مطابق اب تک چار کروڑ 40 لاکھ افراد تھری جی اور فور جی کی سروس استعمال کررہے ہیں، فائیو جی لائسنس کیلئے مختلف ٹیلی کام سیکٹر کی کمپنیاں خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ 5 جی سیلولر کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید اور تیز ترین ٹیکنالوجی ہے، ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی سے اسمارٹ فونز پر انٹرنیٹ کی رفتار پچاس گنا بڑھ جائے گی ، جس کے ذریعے صارفین محض ایک سیکنڈ میں کئی میگا بائیٹ کی فلم ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے  لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google