fbpx
شوبز موسیقی

کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتاہے، لیجنڈ کمپوزر خیام انتقال کر گئے

 میوزک کی دنیا میں وہ خیام کے نام سے مشہور لیجنڈری میوزک کمپوزر محمد ظہور خیام ہاشمی 92 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے

رپورٹس کے مطابق انہیں چند روز قبل خرابیِ صحت کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان کا تعلق ایک ایسے مسلمان پنجابی خاندان سے تھا جہاں موسیقی کو ممنوع سمجھا جاتا تھا۔

خیام نے موسیقی کی تعلیم معروف موسیقار بابا چشتی سے لاہور میں حاصل کی تھی۔

انہوں نے موسیقی میں اپنے کیریئر کا آغاز 17 سال کی عمر میں کیا، جبکہ فلمی زندگی کا آغاز 1953میں فلم ‘فٹ پاتھ’ سے کیا۔

انہیں 1981 کی کامیاب فلم ‘امراؤ جان ادا’ کی موسیقی کے لیے بھارتی نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے ‘امراؤ جان ادا’ کے علاوہ ‘آخری خط’، ‘کبھی کبھی’، ‘دل ناداں’، ‘درد’ اور ‘رضیہ سلطانہ’ کی موسیقی بھی دی۔

ان کی اہلیہ جگجیت کور بھی پیشے سے گلوکارہ ہیں۔

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google