fbpx
پاکستان معیشت

میٹرو، لگژری ٹرانسپورٹ، کرایہ 30روپے ہو گیا

 عوام کے لئے سستی میٹرو بس کی موجیں ختم، پنجاب حکومت نے کرایہ بیس سے بڑھا کر تیس روپے کر دیا۔

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے کی منظوری کے بعد کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا 

کرایوں میں اضافے کے بعد میٹرو بس کی سبسڈی میں سالانہ تقریبا ڈیڑھ ارب روپے کمی ہو گی۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ برس تک میٹرو بس پر سالانہ 9 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔

خیال رہے کہ لاہور میٹرو بس پر روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار افراد سفر کرتے ہیں اور ان میں بڑی تعداد طلبہ کی ہوتی ہے۔ دوسرے نمبر پر مزدور طبقہ اس بس سروس کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ایک سال کے دوران تین بار کرائے بڑھانے کی منظوری دی گئی لیکن بعد میں فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا تاہم اب دوبارہ منظوری دے کر باقاعدہ کیبنٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سمری کابینہ سے منظوری کے لئے بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری ہو چکی ہے۔

عوام کی جانب سے کرائے بڑھانے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google