fbpx
پاکستان شوبز

بلی کو بچاتے غریدہ فاروقی چھت سے گر کر ٹانگ تڑوا بیٹھیں

 آج نیوز سے وابستہ سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی اپنے گھر کی چھت سے گر کر زخمی ہوگئیں۔

غریدہ فاروقی نے ٹوئٹر پرتصویر شیئر کی جس میں ان کے پاؤں پر چڑھا ہوا پلاسٹر نظر آرہا ہے۔ اینکر پرسن نے بتایا کہ وہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اپنے گھر کی چھت سے گر کر زخمی ہوئی ہیں۔ غریدہ فاروقی نے بتایا کہ وہ چھت پر اپنی بلی کو بچانے کیلئے گئی تھیں لیکن خود ہی زمین پر آگریں جس کے باعث ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور انہیں جسم کے مختلف حصوں پر شدید نوعیت کے زخم آئے اور ٹانکے لگانے پڑے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کی طرح مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی غریدہ فاروقی کی صحتیابی کیلئے دعا کی جس پر اینکر پرسن نے خاتون سیاستدان کا شکریہ ادا کیا۔ ’ محترمہ مریم نواز صاحبہ ، آپ نے ہمیشہ ہی رحمدلی اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے جس کیلئے میں آپ کی شکر گزار ہوں ‘۔

 

 

 

 

 

 

 


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاونکیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google